Haraa Junoon By Huma Qureshi (YouTube Novel) — Last Episode
Written by: Huma Qureshi
Genre: Romance
Published: 15/06/2026
1 Views
Last Episode
کوئی حسرت نہیں رہنے دینا چاہتا۔۔‘‘ ثمرہ کی آنکھیں چھلک گئی تھیں۔۔ ’’آئی لو یو مصطفیٰ!اینڈ تھینک یو۔ثمرہ کو ہر لمحہ اتنا اسپیشل فیل کرانے کے لئے۔۔‘‘‘وہ فرطِ جذبات میں اس کے سینے سے لگتی، اسکا سینہ چوم گئی۔۔جو اس کے سر پر اپنا سر ٹکا گیا تھا۔۔۔ ’’ثمرہ!‘‘ شیشے کے پار غیر مرئی نکتے کو گھورتی ،ثمرہ چونک کر ہوش میں آئی۔۔اورتیزی سے آنکھوں میں در آئی نمی صاف کی تھی۔۔ ’’جی!‘‘وہ اس وقت سلک کی لوز سی نائٹی میں ملبوس تھی۔۔جبکہ اسکا بیٹا صوفے پر بیٹھے مصطفیٰ کی گود میں تھا۔ ’’یار یہ سو گیا ہے۔۔اسے بیڈ پر لٹا دیں فی االحال!‘‘وہ ان دونوں کے درمیان ہی سوتا تھا۔۔ثمرہ سر ہلا گئی۔۔۔ اور بیٹے کو مصطفیٰ کی گود سے لے کر بیڈ پر لٹا کر ساتھ رکھا ، کمبل اٹھا کر مصطفیٰ کے ساتھ بیٹھتی،اس پر اور خود پر کمبل برابر کرتی وہ کندھے پر سر رکھ گئی تھی۔۔اس نے بھی فوری اس کے گرد حصار قائم کیا تھا۔۔۔۔ ’’ہمارے بچے کتنی جلدی بڑے ہورہے ہیں نا مصطفیٰ!‘‘وہ کچھ لمحوں بعد بولی تھی۔ ’’ماشاء اللہ سے!‘‘وہ اپنی کل کائنات کو دیکھ نرمی سے مسکرایا تھا۔۔جبکہ ثمرہ سر ا ٹھا کر چمکتی آنکھوں سے اس کی جانب دیکھتی ہولے سے مُسکرائی تھی۔اس نے جھک کر عقیدت سے ماتھے پر بوسہ دیا تھا۔۔۔۔ سب کچھ مکمل تھا،مگر کہیں کچھ ادھورا رہ گیا تھا۔۔۔ کچھ حسرتیں تھیں۔۔۔۔ کچھ ادھوری باتیں۔۔ کچھ ادھورے جذبے۔۔۔ کہیں نامکمل خواہشات۔ کبھی ان کہی محبت۔۔۔۔ تو کہیں تواقعات۔۔۔ زندگی مکمل ہوکر بھی تشنہ تھی۔۔۔ زندگی میں تشنگی نہ ہو تو پھر زندگی کیسی۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ختم شد۔۔۔۔
