Rebellious Love (Episodic Novel) — Episode No 01
Written by: Huma Qureshi
Genre: Romance
Published: 13/10/2025
57 Views
Episode No 01
آنے پر بولی تھی۔ ’’اوکے!تم جاؤ۔۔میں خود بات کرلونگی۔۔آپ کے باباسے۔‘‘وہ سر جھٹکتی اسے روانہ کرتیں خود میز پر سر گرا کر بیٹھ گئیں تھیں۔۔ایک بار پھر آنکھوں سے آنسو رواں ہوگئے تھے۔۔ انہوں نے اتنے سالوں سے اتنی بڑی حقیقت چھپائے رکھی تھیں۔اور وہ بیوقوفوں کی طرح بس اپنے شوہر کے عشق میں گرفتار رہی تھیں۔۔جو ایک دھوکے باز انسان تھا۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج وہ جاب پر لیٹ پہنچی تھی۔ڈبل ڈیکر بس پکڑ کر وہ جلدی سے اپنی شاپ تک پہنچی تھی۔سومیا نے مسکرا کر اس کو خوش آمدید کہا تھا۔جو اپنا کوٹ ہینگ کرتی ایپرن کی ڈوری کمر پر کستی اپنے کام پر لگ گئی تھی۔۔۔۔ ’’آگر تم برا نہ مانو تو ایک بات پوچھوں تم سے؟‘‘وہ ملک ایڈ کر رہی تھی۔جبھی سومیا نے زرا جھجھکتے ہوئے پوچھا تھا۔ ’’ہاں پوچھو،،وہ مصروف سی بولی تھی۔‘‘ ’ وہ لڑکا۔۔جو کل کافی شاپ میں بھی آیا تھا۔۔کیا وہ تمہارا بوائے فرینڈ ہے؟‘‘جسمین کے ہاتھوں کی حرکت ٹھٹھک کر ٹھر گئی تھی۔ ’’کس نے کہا تم سے؟‘‘وہ مستفسر لہجے میں سوالیہ گویا ہوئی تھی۔ ’’دراصل کل وہ مجھے جاب کے بعد ملا تھا۔۔مجھ سے تمہارا پوچھ رہا تھا۔۔اور کہ رہا تھا کہ وہ تمہارا بوائے فرینڈ ہے اور تم دونوں ڈیٹ پر جانے والے تھے۔‘‘سومیا کی بات پر وہ مٹھیاں بھینچ کر رہ گئی تھی۔۔یہ شخص تو کسی جونک کی مانند پیچھے ہی لگ گیا تھا۔۔۔ ’’ایسا ویسا کچھ نہیں ہے۔سومیا۔۔۔وہ شخص تم سے جھوٹ بول رہا تھا۔‘‘بظاہر اپنا لہجا نارمل رکھا تھا۔مگر وہ شدید غصےٰ سے دوچار تھی۔ ’’ اچھا تم یہ دیکھو۔۔میں یہ آرڈر سرو کر کے آتی ہوں۔‘‘اس سے قبل کے وہ مزید کوئی سوال کرتی جینی تیزی سے منظر سے غائب ہوگئی تھی۔سومیا بھی شانے اُچکاتی اپنے کام میں مگن ہوگئی۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ’’وہ ہمیشہ کی طرح تیزی سے قدم اُٹھاتی اپنے راستے کی جانب گامزن تھی۔۔جبھی کسی نے سامنے سے آتے اس کا راستہ روکا تھا۔ ’’ہیلو سویٹ ہارٹ!‘‘ ’’اُفف!جسمین نے ایک گہری سانس خارج کی تھی۔ ’’یس!‘‘وہ منہ ناک بگاڑ کر اسے گھور کر رہ گئی۔جو دلکشی سے مسکراتا اس کے ساتھ ہی قد اٹھانے لگا تھا۔ ’’تم کل جاب سے جلدی واپس کیوں چلی گئی تھیں؟‘‘وہ پینٹ کی جیبوں میں ہاتھ پھنسائے بہت فرینک آنداز میں سوال کر رہا تھا۔ ’’میری مرضی۔‘‘پھاڑ کھاتے لہجے پر وہ دھیرے سے مسکرایا تھا۔ ’’ہمم !تمہاری مرضی۔۔بٹ یو نو وہاٹ جو لوگ کمٹمنٹ کریں اور پھر بھول جائیں۔ایسے لوگ مجھے قتعاًاچھے نہیں لگتے۔‘‘وہ جیسے آگاہی دے رہا تھا۔۔جینیکا نے ٹھر کر آئی برو اٹھا کر اس کی جانب دیکھا تھا۔ ’’کہنا کیا چاہتے ہیں آپ؟‘‘ وہ سوالیہ آنداز میں گویا ہوئی تھی۔وہ مسکرایا۔ ’’کل ہماری کمٹمنٹ تھی کہ میں اور تم،ڈٖیٹ پر جانے والے تھے۔‘‘وہ دونوں اب بیچ سڑک سے زرا سائیڈ میں ٹھر گئے تھے۔ ’’پہلی بات یہ کہ ہماری ایسی کوئی کمٹمنٹ نہیں ہوئی تھی ۔دوسری بات کہ آپ کو اس قدر خوش فہمی کیوں ہے کہ میں آپ کے ساتھ ڈیٹ پر جاؤنگی؟‘‘وہ آنکھیں چھوٹی کئے جانچتے لہجے میں استفساریہ گویا ہوئی تھی۔ ’’جاؤ گی ضرور جاؤگی۔ورنہ میں تمہاری گرینڈمام سے تمہاری کمپلین کر دوں گا۔‘‘ پہلے ناسمجھی سے اور پھر سمجھ آنے پر وہ قہقہہ لگا اُٹھی تھی۔ ’’اوہ مائے گاڈ!اوہ مین ابھی تم میری گرینڈ مام سے واقف نہیں ہو شاید۔‘‘وہ استہزائیہ آنداز میں مسکائی تھی۔ ’’بے بی مجھ سے زیادہ اچھے سے تو شاید تم بھی اپنی نانی جان سے واقف نہیں ہو۔سو اپنے دماغ پر زیادہ زور نہ ڈالو۔۔بلکہ کل جاب کے بعد شارپ 9:30 پر ریڈی رہنا۔۔ڈیٹ پر جانے کے لئے۔‘‘وہ معنی خیزی سے آنکھ کونا دباتا اس کی نیلی آنکھوں میں جھانک رہا تھا۔۔جو اس کے لہجے کی مضبوطی پر بس خاموشی سےاسے دیکھے گئی تھی۔ جو ہوا کے تیز جھونکے کی مانند اس کا ُرخسار اپنے لمس سے مہکاتا سائیڈ پر کھڑی لیٹیسٹ ماڈل کار میں بیٹھ کر جا چکا تھا۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاری ہے ۔۔۔قسط کیسی لگی ۔۔پڑھ کر اپنی رائے کا اظہار لازمی کیجئے گا 👇
Comments
Leave a Comment
Aiman
Fri Oct 03 2025
Zabardast
Aiman
Fri Oct 03 2025
Zabardast
Fatima
Sat Oct 04 2025
Zabardast
