Rebellious Love (Episodic Novel) — Episode No 01
Written by: Huma Qureshi
Genre: Romance
Published: 13/10/2025
57 Views
Episode No 01
اسے اپنے مقصد میں استعمال کرنے کے بعد چھوڑ کر جاچکا تھا،اور جیسمین بھی اُسی کی اولاد تھی۔۔جسمین کی پیدائش کے چند سالوں بعد ہی اپنی بیٹی کو کھونے کے بعد انہیں اس کے وجود سے چڑ سی ہوگئی تھی۔یہی وجہ تھی کہ انہوں نے ناصرف جیسمین کو اس کے مذہب سے دور رکھا تھا۔بلکہ ہمیشہ ہی اسے کسی ملازمہ کی طرح ٹریٹ کیا تھا کہیں نا کہیں یہ اُس مسلم شخص سے انتقام تھا جو وہ جیسمین کی صورت لے رہی تھیں۔۔۔ ’’تم آج شام سے کہاں تھیں؟‘‘ اُن کے سوال پر ایک بار پھر آنکھوں میں نمی اُتر آئی تھی۔ ’’وہ گرینڈ مام۔۔‘‘زبان اپنے آپ لڑکھڑا گئی تھی۔ ’’ کہاں تھیں سارا دن؟‘‘اُن کےشاؤٹ کرتے لہجے پر وہ سہم سی گئی تھی۔ ’’وہ گروسری میں ٹائم لگ گیا ۔‘‘وہ منمنائی تھی انہونے تیز نگاہوں سے گھور کر دیکھا تھا۔ ’’جاؤ یہاں سے۔۔اور آئندہ یہ غلطی دوبارہ ہوئی تو یاد رکھنا تمہیں سزا ضرور ملے گی۔‘‘جیسمین سُکھ کا سانس لیتی ہوا کی تیز رفتار سے غائب ہوئی تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (انڈیا) ’’بابا آر یو سیریس؟ کیا آپ نے واقعی مام سے دوسری شادی کی تھی؟‘‘پندرہ سالہ رومیلہ مستفسر لہجے میں اچھنبے سے سوالیہ گویا ہوئی تھی۔ ’’ بیٹا یہ میرا اور آپ کی مام کو پرسنل میٹر ہے۔۔آپ مداخلت نہیں کرو۔‘‘ شہروز صاحب کی تنبیہ پر اُس کی آنکھیں پھیل گئی تھیں۔ ’’بابا آپ یہ کیسے کہ سکتے ہیں؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ میری مام آپ کی وجہ سے کتنا سیڈ ہیں۔۔کتنا روئی ہیں وہ؟‘‘ اُس کے لہجے میں افسوس در آیا تھا۔ ’’آئی نو میرا بیٹا! بٹ پاپا مام کو سنبھال لیں گے۔آپ ٹینشن نہ لیں۔‘‘وہ چہرے پر شفقت بھری مسکراہٹ سجائے اسے مطمئن کر گئے ۔۔جو اپنے بابا سے ناراض تھی۔ ’’بابا پلیز میری مام کو منا لیں۔۔آپ کو پتہ ہے ناں رومیلہ آپ دونوں کو سیڈ نہیں دیکھ سکتی۔‘‘وہ معصوم لہجے میں بولی تھی۔ ’’رومیلہ بچے آپ نے صبح اسکول نہیں جانا۔۔ چلیں اپنے روم میں جائیں شاباش !میں دیکھ لیتا ہوں آپ کی مام کو۔‘‘ وہ باپ کو ناراض نظروں سے دیکھتی منہ بنا کر اپنے روم کی جانب چل دی تھی۔۔جبکہ وہ گھر کی تمام اضافی بتیاں بجھُا کر اپنے کمرے کی جانب بڑھے تھے۔۔جہاں اُن کی محبوب بیوی اُن سے ناراضگی جتاتی منہ پھلائے بیٹھی یقیناً اُن کی منتظر تھی۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وکٹورین طرز کے بنے گھر میں وائلن کی گونجتی آواز خاموش فضا میں دلفریب سا ارتعاش برپا کرتی جارہی تھی۔ خاموشی میں رقص کرتی آواز ویران گھر کے درو دیواروں کو چھوتی واپس پلٹ کر اس کی سماعتوں سے ٹکراتے ہی چہرے پر مسکراہٹ بکھیر گئی تھی۔ انگلیوں کی حرکت پر رقص کرتی آواز اسے ہمیشہ کی طرح مسرور کر گئی۔۔جو ہمیشہ کی طرح گھر کے پرسکون گوشے میں اپنی مخصوص نشست سنبھالے اپنا پسندیدہ شغل فرمانے میں مصروف تھا۔۔۔ اس وائلن کا اور اس کا ساتھ خاصہ قدیمی تھا۔۔۔جب وہ اپنی محبت کو دل سے یاد کرتا تھا تو بس وہ وائلن کی آواز میں کھو سا جاتا تھا۔۔۔آج بھی اسے اس کی یاد شدت سے آئی تھی۔۔جو ہر بار خوابوں میں اپنا دیدار کراتی منظر سے ُاوجھل اس کی پہنچ سے بہت دور چلی جاتی تھی۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لندن کا موسم اچانک تبدیل ہوا تھا۔۔پہلے ہی سرد ہواؤں کا راج تھا۔۔اب برف باری نے ماحول بدل ڈالا تھا۔۔۔چاروں جانب برف کی موٹی تہہ بچھی ہوئی تھی۔۔گرینڈ مام کسی پرسنل کام کی وجہ سے آوٹ آف سٹی تھیں۔جبکہ وہ آج خود کو آزاد محسوس کر رہی تھی۔ لندن اسٹریٹ پر واک کرنے کے ساتھ ساتھ وہ کانوں میں ہیڈ فونز لگائے اپنے فیورٹ سنگر کے ریپ سانگ لیریکس پر جھومتی خود میں ہی مگن تھی۔۔۔۔ ’’وہ زیرِلب دہراتی جھومتی ہوئی اس سے قبل کے اسٹریٹ پول سے ٹکرا جاتی۔۔کس نے پھرتی سے اپنی باہوں کے حصار میں قید کیا تھا۔۔جینی نے سہم کر اپنی آنکھیں کھول لی تھیں۔ ’’ ہیے بیوٹی!کیا تم نے مجھے پہچانا؟‘‘وہی مسکراتا لہجا۔۔۔جسمین کو پہلی بار کسی پہ شدید قسم کا غصہٰ آیا تھا۔ ’’یو!!ہاؤ ڈئیر یو ٹو ٹچ می؟؟‘‘اس کے سینے پر دونوں ہاتھ رکھ کر پیچھے کو دھکیلتی وہ غصہٰ ہوئی۔۔۔بہزاد کے چہرے پر محظوظ کن مسکراہٹ کھل گئی تھی۔ ’’وائے آر یو اینگری گرل؟‘‘ بہزاد نے اسے نرمی سے بولتے اسے ایک بار پھر تھامناچاہا تھا۔ جبکہ وہ اس کے حصار میں کھڑی غصہٰ اور طیش میں گھور رہی تھی۔ ’’اسٹے آوے فرام می۔۔‘‘وہ ایک بار پھر اس کے ہاتھ جھٹک چکی تھی۔ ’’آئی لائیک یور آٹیٹیوڈ۔۔ بائے دا وائے یوآر سو بیوٹی فل اینڈ سویٹ السو۔۔۔‘‘اس کی پر زور مزاحمت نظر آنداز کئے دھیرے سے اس کا گال چھوتا معنی خیز مسکراہٹ پاس کرتا پیچھے ہوا۔۔جبکہ وہ منہ کھولے ہونق ہوئی تھی۔۔۔ ’’ہم جلد دوباررہ ملیں گے۔۔‘‘ اپنی شخصیت کا سحر اس کے اِرد گرد بکھیرتا وہ جاچکا تھا۔۔جبکہ وہ مٹھیاں بھینچتی بیچ و تاب کھا کر رہ گئی تھی۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ’’آج تم لیٹ ہوگئیں جیسمین۔‘‘ وہ کافی شاپ پر پہنچی تھی۔۔تو پانچ منٹ اُپر ہوچکے تھے۔ ’’سوری!ایکچوئیلی برف کی وجہ سے مجھے یہاں تک پہنچنے میں دیر ہوگئی۔‘‘لب چبا کر بھونڈا سا بہانہ تراشا تھا۔ ’’اوہ خیر ہے۔۔تم ایک کام کرو۔۔اس ٹیبل کے آرڈرز لے لو۔۔جب تک میں یہ سرو کر کے آتی ہوں۔‘‘ وہ ایک انڈین لڑکی تھی۔۔جو اسی کی طرح شام میں کافی شاپ پہ پارٹ ٹائم جاب کرتی تھی۔ ’’اوکےسومیا!جسمین مسکرا کر مطلوبہ ٹیبلز کی جانب بڑھی تھی۔۔جہاں پہلے سے دو لوگ موجود آپس میں گفتگو میں مصروف تھے۔۔ ’’سر آپ کا آرڈر!‘‘ایوننگ وش کے بعد وہ آرڈر ناٹ کر رہی تھی۔۔جبکہ ہڈی میں موجود شخصیت کی مسکراتی نگاہیں اسی کے وجود کا طواف کر رہی تھیں۔ گوری سی رنگت ،نازک سے نین نقش ،ہلکے سنہری بال،نیلی آنکھیں،ہلکے گلابی ہونٹ اور مناسب سا قد کاٹھ وہ کامنی سی لڑکی مشرقی اور مغربی حسن کا حسین ملاپ تھی۔۔ہمیشہ کی طرح بہزاد کی بھٹکتی نظریں ایک بار پھر اس کے وجود پر ٹھر سی گئیں تھیں۔۔جو اپنے کام میں مگن بہزاد کا چہرہ دیکھ ہی نہ سکی تھی۔۔۔کوئی کشش سی تھی جو بہزادکو تیسری ہی ملاقات میں اس کا گرویدہ کر گئی تھی۔۔۔ ’’ہیلو سویٹ ہارٹ!‘‘یہ آواز،جسمین زرا چونک کر پلٹی تھی۔۔۔اور لمحہ کے ہزارویں حصے میں نگاہیں چار ہوئیں تھیں۔۔لبوں پر سجی پروفیشنل مسکراہٹ پل میں غائب ہوئی تھی۔ ’’یو۔۔۔۔‘‘مقابل کی کروائی پر لفظ لبوں میں ادھورے ہی رہ گئے تھے۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ’’تم ہر وقت اتنے غصےٰ میں کیوں رہتی ہو سویٹی۔‘‘ وہ لمحے میں مقابل آتا ،غصےٰ کی شدت سے سُرخ پڑتے گال پہ اپنا سرد ہاتھ دھرتا جسمین کو مخمصے میں ڈال چکا تھا۔۔ ’’یو۔۔۔پلیز سرڈانٹ ٹچ می !‘‘اس سے قبل کہ وہ کوئی سخت جوابی کروائی کرتی اسے فوری احساس ہوا تھا کہ وہ اس وقت اپنی جاب پر موجود ہے اور وہ اُس کا کسٹمر۔۔ ’’اوکے اوکے ریلیکس!مائیکل میٹ مائے نیو گرل فرینڈ جینی!‘‘ وہ اپنی سابقہ نشست سنبھالتا بہت اپنائیت سے گویا ہوا تھا۔۔جبکہ جسمین کی تو آنکھیں حیرت کی زیادتی سے کھلی کی کھلی رہ گئیں تھیں۔ ’’واٹ؟آر یو سیریس برو؟ہر مہینے ایک نئی گرل فرینڈ!یار ہمارا تو اتنا بھی بجٹ نہیں ہے کہ ہر ماہ ایک نیا ڈریس ہی بائے کر سکیں اور تو ہر مہینے ایک نئی گرل فرینڈ رکھ لیتا ہے۔واٹ آ لکی مین۔۔بائے دا وائے یور نیو ماڈل بیوٹی از ڈیم ہاٹ۔‘‘مائیکل ہونق ہوا جیسمین کا اُپر سے لیکر نیچے تک جائزہ لیتا معنی خیزی سے آنکھ کا کونا دبا کر بولا تھا۔۔جبکہ وہ قہقہہ لگا اُٹھا۔ ’’آفٹر آل بہزاد رضوی
Comments
Leave a Comment
Aiman
Fri Oct 03 2025
Zabardast
Aiman
Fri Oct 03 2025
Zabardast
Fatima
Sat Oct 04 2025
Zabardast
