Mohabbat Bazi E Aakhir Updated Version Complete Novel Online Reading — Episode No 05
Written by: Huma Qureshi
Genre: Thriller
Published: 05/01/2026
2 Views
Episode No 05
ہاتھ بڑھا کر اُسے اُٹھانا چاہا مگر اقصیٰ نے ہاتھ اُٹھا کر ایسے بیچ میں ہی روک دیا۔ پھر خود ہی پول کا سہارا لیکر آہستہ سے کھڑی ہوئی۔جبکہ پاؤں مسلسل کپکپا رہے تھے۔جیسے اب ساری ہمّت ختم ہوگئی ہو۔۔اقصیٰ کے لئے وہ فی الحال ایک فرشتے کی طرح نازل ہوا تھا۔۔ "آپ ٹھیک ہیں۔بہت رات ہوگئی ہے اقصیٰ۔چلیں میں آپ کو گھر چھوڑ دوں۔"رات کا اندھیرا ہونے کے باعث اقصیٰ اس کا چہرہ واضح دیکھنے سے قاصر تھی۔ "آپ میرا نام کیسے جانتے ہیں۔۔"اقصیٰ نے اچھنبے سے پوچھا۔سیف کو بے اختیار اپنی بے ساختگی کا احساس ہوا۔ "وہ آپ رپورٹر ہیں نا،تو اکثر آپکو چینل پر دیکھا ہے۔"۔سیف نے کچھ لمحے ٹھرکرسوچ کر جواب دیا۔تو اقصیٰ بھی کچھ مطمئن ہوئی۔۔ "میں آپ کو گھر چھوڑ دیتا ہوں۔"سیف نے ایک بار پھر آفر کی۔ "نہیں بہت بہت شکریہ۔۔۔میرا گھر قریب ہی ہے۔میں چلی جاؤں گی"اقصیٰ نے کہ کر رات کا اندھیرا گہرا ہوتا دیکھ قدم آگے بڑھا لئے۔جبکہ وہ پیچھے اس کی پشت دیکھتا رہ گیا۔تین ماہ پہلے ہی تو بس اسٹینڈ پر انکی ملاقات ہوئی تھی۔کیا وہ اتنی جلدی بھول گئی تھی۔۔وہ صرف سوچ کر رہ گیا۔جبکہ وہ بڑے بڑے قدم لیتی تیز تیز چل رہی تھی۔سیف ایک گہری سانس بھر کر نامحسوس اندز میں اس کا پیچھا کرتا ایسے گھر میں داخل ہوتا دیکھ مایوسی سے واپسی لوٹ گیا۔۔۔ ***** جاری ہے۔۔۔ آپ کی خیال میں اقصیٰ کا ہیرو کون ہے۔ٹائیگر یا سیف؟؟
