Rebellious Love (Episodic Novel) — Episode No 08(Last Episode)
Written by: Huma Qureshi
Genre: Romance
Published: 19/10/2025
164 Views
Episode No 08(Last Episode)
ونڈو کے پاس لایا تھا۔جس پر پردے پڑے ہوئے تھے۔ ’’یہ۔۔‘‘وہ ناسمجھی سے اس کی جانب دیکھ رہی تھی۔۔جس نے آگے بڑھ کر پردے ہٹائے تھے۔منظر واضح ہوا تھا۔۔یہ محبتوں کا شہر پیرس تھا۔جہاں محبتوں کی نشانی میں سے ایک خوبصورت نشانی ایفل ٹاور تھا۔۔پیرس کی گلیوں میں سینکڑوں محبتیں رقص کرتی ہیں۔انہی میں سے ایک امر پریم کہانی جیسمین بہزاد رضوی کی بھی تھی۔۔۔ ’’بہزاد یہ منظر بہت خوبصورت ہے۔‘‘وہ آئیکونک ورلڈ لینڈ مارک ایفل ٹاور کو محو سی تکتی گلوگیر لہجے میں بولی تھی۔۔رات کے آندھیرے میں پورا شہر جگمگ کر رہا تھا۔جبکہ عقب سے اسے اپنے حصار میں قید کرتا وہ کان میں میٹھی سی سرگوشی کر گیا تھا۔ ’’مگر اس منظر سے زیادہ خوبصورت نہیں ہے۔‘‘وہ ایک جھٹکے سے اس کا رُخ اپنی جانب موڑتا اس پر حاوی ہوا تھا۔ ’’بہزاد ۔۔‘‘وہ یکدم اس کی نگاہِ الفت اور قربت پر گھبرا سی گئی تھی۔ ’’شش!اس وقت میں کچھ بھی سنُنے کے موڈ میں نہیں ہوں ڈارلنگ۔۔بس یہ سُنوں کہ یہ ڈھڑکنیں ہر وقت تمہارے نام کا ورد کیوں کرتی ہیں۔‘‘ایک جھٹکے سے اُسے اپنے سینے سے لگاتا اس پر اپنی گرفت سخت کرتا اس پر اپنی محبت کی بارش کرنے لگا تھا۔۔جو سر شار سی اس کے گرد اپنا حصار باندھتی ہمیشہ کے لئے اس کی قربت کے سحر میں خود کو قید رکھنا چاہتی تھی۔۔۔ محبتوں کے شہر میں سالوں سے بچھڑے دو لو برڈز کا نامکمل عشق خوبصورت تکمیل کی منزلیں طے کر چکا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ختم شد۔۔۔
