Dhoop Chaoon Sa Harjai Complete Urdu Novel PDF — Episode no 06
Written by: Huma Qureshi
Genre: Romance
Published: 27/09/2025
5 Views
Episode no 06
تو مجھے بھی معلوم ہوگیا ہے۔کہ وہ معصوم ہے۔جو کوئی بھی ہے اس نے میرا نام استعمال کر کے اس کی معصومیت کا فائدہ اٹُھایا ہے۔"شیرافگن کو طیش آیا تھا۔ "تو اب پھر۔۔۔"وہ دونوں بھاری قدم اٹُھاتے اب لفٹ سے باہر نکل چکے تھے۔۔۔جبکہ کتنی ہی حسرت بھری نگاہیں تھیں جو ان دونوں کی جانب اُٹھی تھیں۔ "پھر یہ باس۔۔۔کہ جس دن مجھے یہ معلوم ہوگیا ناں کہ وہ شخص کون ہے۔میں جہنم رسید کرنے میں ذرا دیر نہیں لگاؤنگا۔"وہ پاركنگ میں اپنی گاڑی کے پاس کھڑا ہوتا دانت کچکچا کر بولا تھا۔ "خیر جو بھی ہے یار!!اب تو ذرا نرمی سے معاملے کو دیکھ۔۔"ارتضی نے اسے حوصلہ دیا تھا۔تو وہ ہولے سے مسکرایا۔ "ویسے مجھے کب ملوا رہا ہے بھابی سے ؟"اس نے آئی برو اُٹھائے۔ "جس دن تو مجھے میری بھابھی سے ملوا دے گا۔"ارتضی نے خشمگیں نظروں سے گھورا تھا۔ "یو مین اُجالا۔۔"اس نے مسکراہٹ روکی۔ "نہیں یار۔۔وہ تو میری ہونے والی دوسری بیوی ہے۔یعنی تیری بھابھی۔۔"شیر آنکھ مار کر شرارت سے بولا۔ "آوہ!دو بھابھیاں۔۔۔۔"وہ معنی خیزی سے مسکراکر مزید گویا ہوا۔ "ویسے اب تک تجھے صرف ناصر انکل سے جوتے پڑتے تھے۔اب دو دو بیویوں سے بھی پڑا کریں گے۔۔واہ کیا منظر ہوگا۔ایک طرف حیات دوسری طرف اجُالا اور دونوں مل کر تاحیات کے لئے کردیں گی تیری زندگی میں اندھیرا۔۔"دونوں کا قہقہہ بے ساختہ تھا۔ "اچھا!خیر اب میں نكلتا ہوں۔حیات میرا ویٹ کر رہی ہوگی۔اب سیدھی ملاقات ولیمے پر ہی کریں گے باس۔"وہ مٹھی بنا کر آپس میں ٹکراتے اپنی اپنی کار میں روانہ ہوتے وہاں سے نکل آئے تھے۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاری ہے۔۔۔۔۔
