Woh Ik Guman Sa Free Online Reading (Episodic Novel) — Episode No 06
Written by: Huma Qureshi
Genre: Romance
Published: 29/01/2026
0 Views
Episode No 06
چکی تھی۔دانت ایسے کچکچائے گویا مقابل کی گردن چبا ڈالے گی۔ جو بھی تھا یہ بندہ تھا ضبط ازما۔۔ ’’آہاں!اتنی آسانی سے بتا دوں آْقصیٰ جمشید۔۔‘‘وہ شرارت سے مسکرایا۔ ’’مرضی ہے آپ کی۔ ویسے بھی مجھے آپ کا نام جاننے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں ہے۔زیان کے سونے کا وقت ہو رہا ہے۔چلو زیان آٹھو۔‘‘اس کا آنداز سنجیدگی لیے ہوئے تھا،مزید مروت نبھانا ا کے بس کی بات نہیں تھی۔مطلب صاف تھا نکلوں میرے گھر سے۔۔۔ ’’آپ تو بلا وجہ غصہٰ ہو رہی ہیں مس رپورٹر!ویسے میرا نام شاہ زین ہے۔‘‘آْقصیٰ جو زیان کو گود میں آٹھائے باہر کو جا رہی تھی کہ اپنے پیچھے سے ُابھرنے والی آواز پر اس کے بھاگتے قدموں کو بریک لگا ۔ نام کے سوا باقی لفظوں پر تو غور ہی نہیں کیا تھا۔وہ بے یقینی سے چونک کر پلٹی تھی۔جب وہ بھی آٹھ کر کھڑا ہوتا اس کے مقابل آگیا ۔۔ ’’شاہ زین!زیان کو نیچے اُتار کر وہ سرگوشی میں نام ادا کرتی ٹرانس میں بولتی زرا قریب آئی تھی۔جب کہ وہ مسلسل مسکراہٹ ضبط کر رہا تھا۔ ’’ ایک منٹ مس آقصٰی جمشید !!کہیں آپ مجھے وہ خطر ناک ٹائیگر تو نہیں سمجھ رہیں؟‘‘وہ جو اس کے چہرے پر شناسائی کی کوئی رمق تلاشنے میں مصروف تھی اس کی شوخ بھری آواز سن ایک دم چونک کر حواسوں میں لوٹی ۔وہ بھلا زین کیے ہوسکتا تھا۔ ’’میرا صرف نام زین کا ہم نام ہوں۔البتہ میں ایک الگ مخلوق ہوں۔‘‘اب وہ آقصٰی کے تاثرات سے حظ آٹھا رہا تھا۔جبکہ وہ جھکڑوں کی زد میں خاموش رہ گئی۔دماغ یکدم ماؤف ہوا تھا۔لا شعوری طور پر وہ ماضی کی تلخ یادوں کے حصار مین جکڑ گئی تھی۔ ’’ائی تھنک کافی دیر ہوگئی ہے۔اب مجھے چلنا چاہیے۔‘‘ کلائی پر بندھی رسٹ واچ پر ایک نگاہ ڈال اس کے دماغ کی غیر حاضری محسوس کر وہاں سے نکلتا چلا گیا ۔پیچھے وہ کتنی ہی دیر ٹرانس کی سی کیفیت میں سن پڑتے دماغ کے ساتھ بیٹھی رہ گئی۔زیان ماں کو سر پکڑے دیکھ خود ہی روم میں چلا گیا۔۔ناموں کا ایک جیسا ہونا اتفاق تو نہیں ہوسکتا تھا۔مگر آقصٰی زہرہ بھی تو زندہ مثال ان کے درمیان میں موجود تھی۔’’نہیں۔۔۔نہیں یہ صرف ایک اتفاق ہے۔اور چہروں میں تو زمین آسمان کا فرق ہے،میں بھی پتہ نہیں کیا کیا سوچ رہی۔بھلا مردہ بھی کبھی زندھ ہوسکے ہیں۔۔‘‘وہ خود ہی نتیجے پر پہنچتی آٹھ کھڑی ہوئی ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاری ہے۔۔۔ آگر عید کے تین روز قسط چاہیے تو 500لائکس مکمل کریں ۔۔ورنہ عید کے بعد 🥴
