Woh Ik Guman Sa Free Online Reading (Episodic Novel) by Huma Qureshi
Written by: Huma Qureshi
Genre: Thriller
Published: 01/06/2025
78 Views
© 2026 humaqureshinovels.com
This novel and its PDF are original works written by the author. All rights reserved.
Summary
Novel Summary
یہ کہانی محبت بازیِ آخر کا سیزن ٹو ہے۔۔جو قسط وار اسی ویب سائٹ پر مکمل شائع ہوگا۔۔اس کے علاہ یہ ناول اور کسی ویب سائٹ پر دستیاب نہیں ہے۔
یہ کہانی ٹائیگر کی پراسرار موت کے بعد جنم لیتی داؤد ابراہیم کی ہے۔جو انڈر ورلڈ مافیہ کا کنگ ہے۔۔یہ کہانی ہانیہ شمعون کی ہے،جس کی پراسرار شخصیت نے شمعون جیسے شخص کو گمراہ کرنا چاہا تھا۔۔یہ کہانی مافیہ لیڈی کی ہے۔
یہ کہانی ایک وکیل کے خاندان کی بربادی کی ہے۔سیاست کی دنیا کے بے تاج بادشاہوں کی جہاں،تقدیر ان کے حق میں فیصلے نہ سنائیں تو وہ کیا کھیل کھیل جاتی ہے۔۔
یہ کہانی بہت سارے پراسرار کرداروں کے گرد گھومتی ایک دلچسپ داستان ہے۔کیا واقعی ٹائیگر زندہ ہے؟ کیا اقصیٰ جمشید کسی اور کو اپنی زندگی میں جگہ دے دے گی؟
کیا واقعی ہانیہ جیسی معصوم نظر آنے والی لڑکی کا ماضی اتنا ہی صاف ہے؟یہ جاننے کے لئے آپ کو پڑھنا ہوگا وہ اک گماں سا۔۔۔۔۔
Author's Note
السلام علیکم! قسط وار ناول پڑھنے کے لئے،نیچے دئیے گئے کارڈز پر چلک کریں۔۔ ہماقریشی
Episodes
Episode No 01
Published at: 01/06/2025
رات کا آندھیرہ ہر سو چھایا ہوا تھا۔ایسے میں سیاہ رنگ پینٹ، سفید ٹی شرٹ اور سیاہ رنگ ہی ہٹ سر پر لگائیں دو نوجوان جنہوں نے چہرے پر ماسک لگایا ہوا تھا۔ ہاتھوں میں کرنٹ پروف دستانے پہنے ہوئے تھے۔سیاہ رنگ کا بریف کیس سختی سے تھام رکھا تھا۔وہ دونوں ہی ناروے کی دارولحکومت اوسلو میں واقع بلند و بالا عمارت میں خفیہ طریقے سے داخل ہونےمیں کامیاب رہے تھے۔ان کا مقصد عمارت کے آفس سے نئے پروجیکٹس کی فائل اور ڈیزائنگز چرانے کے علاوہ کمپیوٹر سےسارا ڈیٹا چرانے کے بعد اس ڈیٹا کو ضائع کرنا تھا۔جس کے عوض نارویجن شہری نے انہیں ڈالرز میں ماوضہ دینے کا عہد کیا تھا۔یہ ناروے کی ایک کنسٹرکشن کمپنی تھی۔جن کا حالیہ پروجیکٹ آنڈر کنسٹرکشن تھا۔وہ آج کل وہ جس پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔. . .
Episode No 02
Published at: 02/06/2025
جہانگیر ہاؤس میں اس وقت صبح کا سماں تھا۔کچن میں ملازموں کو جلد از جلد ناشتہ بنانے کی ہدایت کرتیں جہانگیر صاحب کی دونوں بہوئیں ذرا بوکھلائی سی تھیں۔ "السلام علیکم بابا جان!!"ایک ایک کر سب ناشتے کی ٹیبل پر موجود تھے مگر ایک شخصیت تھی جو اب تک غائب تھی۔۔ . . .
Episode No 03
Published at: 03/06/2025
جہانگیر ہاؤس میں ڈنر کے بعد سب ہی مکین کمروں میں بند اپنے اپنے کاموں میں مصروف تھے۔ویسے ہی اس گھر کے لوگ ساتھ بیٹھے کم ہی نظر اتے تھے۔ایسے میں شارق بھی صبح افس سے اف ہونے کے باعث اپنے کمرے میں ڈم لائٹ کئے خواب ناک ماحول بنائے کونجيورنگ ہارر مووی دیکھنے میں مگن تھا۔ابھی ایک ڈراؤنا سین دیکھ شارق کی چیخ نکلتے نکلتے رہ گئی تھی۔. . .
Episode No 04
Published at: 28/01/2026
’’ہانیہ ڈئیر !‘‘سفید جینز پر بلیو شرٹ پہنے وہ چھوٹے سے آئینہ کے سامنے کھڑی کافی شاپ جانے کے لیے تیار ہورہی تھی۔بالوں کی اونچی سی پونی ٹیل باندھے وہ چونک کر متوجہ ہوئی۔ ’’ہمم!‘‘. . .

