Mohabbat Bazi E Aakhir Updated Version Complete Novel Online Reading — Episode No 07
Written by: Huma Qureshi
Genre: Romance
Published: 27/01/2026
0 Views
Episode No 07
میں ایک عجیب سی ہلچل مچی ہوئی تھی۔ یہ ٹائیگر اور اس کے گینگ کی دہشت ہی تھی کہ اس وقت بھی پولیس کی ایک بھاری نفری اس ایک اکیلے کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور تھی۔ جو اس وقت بلکل نہتا تھا۔ _______ صبح کا سورج انگڑائیاں بھرتا خود میں کسی کے لئے ایک نئی امنگ لے کر تو کہیں محض تباہی کی نوید لے کر طلوع ہوا۔۔۔سورج کی تیز کرنیں ہر سو اپنے پنکھ پھیلا چکی تھیں۔ایسے میں جمشید صاحب کے ہاؤس میں موت کی سی وحشت تھی۔صحن میں پڑی چارپائی پر بیٹھی شگفتہ بیگم مسلسل بین کر رہی تھیں۔ گھر محلے داروں سے بھرا پڑا تھا۔ پڑوس کی خواتین بهانت بهانت کی باتیں بنانے میں مصروف تھیں۔علاقے کی عورتیں منہ پر کپڑا رکھے ترہم بھری نظروں سے سر جھکا کر بیٹھے جمشید صاحب اور روتی سسکتی شگفتہ بیگم کو تاسف بھری نگاہوں سے دیکھ رہی تھیں۔۔ آج صبح کا سورج قیامت لے کر طلوع ہوا تھا۔ میڈیا پر مشہور فیمیل اینکر اقصیٰ جمشید کی گمشدگی کی خبر جنگل میں آگ کی مانند پھیل گئی تھی۔ مختلف چینلز میں رات کو ہوئے پولیس مقابلے میں ٹائیگر گنگسٹر کا رپورٹر اقصیٰ کو مہرا بنا کر پولیس والوں کو سرینڈر کرنے پر مجبور کرنے کی خبر ہر میڈیا چینل کی زینت بنی ساتھ ہی سوشل میڈیا کی ہر سائٹ پر ٹرینڈنگ میں گردش کر رہی تھی۔۔ ٹائیگر گینگ کے ساتھ پولیس مقابلہ اور اقصیٰ کی گمشدگی کی خبر اس وقت ہر چینل پر سرگرم تھی۔سب کو اپنی دکان چمکانے کا موقع مل گیا تھا۔ جبکہ اس ثانیے میں کسی کی برسوں کی عزت چند لمحوں میں خاک میں مل گئی تھی۔۔۔۔ _____ جاری ہے جی جناب ناول دھیرے دھیرے اپنے ٹریک پر آنے لگا ہے۔تو پھر اب تک کی کہانی کا ایک چھوٹا سا تبصرا ہو جائے۔۔
