Haraa Junoon By Huma Qureshi (YouTube Novel) — Episode no 02
Written by: Huma Qureshi
Genre: Romance
Published: 12/05/2026
8 Views
Episode no 02
پاکستان نہیں جائیں گی رائٹ؟؟‘‘سینے پر بازو لیپٹے استفساریہ پوچھا۔ ’’نہیں۔‘‘انہونے بھی بغیر کسی پس و پیش اسکی خوش فہمی دور کی۔۔ ’’اوکے فائن!آپ کی جو مرضی آئے وہ کریں۔۔مگر بابا کی تمام جائیداد میرے نام ہے،اور میں یہاں سب سیل کر کہ پاکستان جاؤنگی۔۔پھر دیکھتی ہوں آپ کا وہ بوائی فرینڈ کتنے دن آپکو پالتا ہے۔۔‘‘ انتہائی درشتگی سے پھنکارتی وہ وہاں سے واک آوٹ کر گئی تھی۔۔۔جبکہ وہ سر جھٹک گئی۔۔ ’’لے جاتی ہے تو لے جاؤ۔۔مجھے تمہارے باپ کی جائیداد کی کوئی ضروت ہے بھی نہیں۔۔‘‘دل مسوس کر سوچتیں وہ اپنے بکھرا کمرہ سمیٹنے لگی تھیں۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صبح صادق سے طلوع ہوتا سورج ہر سو اپنی روشن کرنیں بکھیر رہا تھا،ہر سو تازگی سی چھائی تھی، آج وہ بہت دنوں بعد خود میں تازگی اترتی محسوس کر رہا تھا۔۔ مزمل کے گزر جانے کے بعد وہ دنوں ماں ،بیٹا تو جیسے مسکرانا ہی بھول گئے تھے۔۔۔ ’’بابا!‘‘وہ اپنی سوچوں میں گم کھڑا تھا،الماس خالہ کی آواز پر چونکا۔۔۔ ’’جی خالہ!‘‘چہرے پر ہاتھ پھیر کر بمشکل خود پر قابوں کیا تھا۔۔ ’’بابا!وہ بیگم صاحب آپ کو یاد کر رہی ہیں۔۔‘‘وہ سُن کر ایک گہری سانس بھر کر رہ گیا۔۔کیونکہ زنیرہ کی طبیعت اب ٹھیک نہیں رہتی تھی۔۔۔ ’’آپ چلیں!میں ریڈی ہوکر آتا ہوں۔آپ جب تک انہیں بریک فسٹ کرائیں۔۔پھر انہیں میڈیسن بھی دینی ہے۔‘‘ وہ سر ہلاتی وہاں سے پلٹ گئی تھیں۔۔۔ جاری ہے
