Do Pal Ko Thera Ishq Ka Karwan E Book Special Novel — Episode no 17
Written by: Huma Qureshi
Genre: Romance
Published: 06/05/2026
25 Views
Episode no 17
یاد رکھنا،اس بار پہل میں نہیں کرونگی،تمھیں کرنی ہوگی۔۔‘‘وہ انگشت شہادت اٹھا کر اپنی براؤن آنکھیں اسکی سیاہ آنکھوں میں گاڑتی تنبیہ بولی۔۔۔جبکہ وہ سر ہلا گیا۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زرتاج ! یہاں کیا کر رہی ہے؟‘‘وہ آج اپنے پروگرام کے نیو سیٹ کے وزٹ پر آیا تھا، جہاں اُسے زرتاج بھی دکھائی دی تھی۔۔ ’’ہیلو ڈئیر عیسیٰ!‘‘ وہ سوچوں میں گم اس گلی نما جگہ پر ہی اکھڑا تھا،جبکہ زرتاج اسکے مقابل آ کھڑی ہوئی تھی۔’’تم۔۔۔‘‘عیسیٰ کے چہرے کی رنگت لمحوں میں تبدیل ہوئی تھی۔ ’’سنا ہے شادی کرلی ہے تم نے؟‘‘اس سوالیہ بولتی معصوم بنی۔ ’’ویسے کافی پیاری اور معصوم بیوی ہے تمھاری۔۔کہیں تم اسے بھی تو نہیں مارتے،جیسے مجھے مارتے تھے۔۔‘‘شکل پر مسکینت طاری کرتی وہ اسے تپانے کی غرض سے بولی تھی۔عیسیٰ تن فن کرتا چینل کے آفس روم کیا جانب بڑھا تھا جاری ہے
