Do Pal Ko Thera Ishq Ka Karwan E Book Special Novel — Episode No 01
Written by: Huma Qureshi
Genre: Romance
Published: 03/04/2026
506 Views
Episode No 01
،تمھیں سوچنے سمجھنے کا موقع دینے کے لئے تمہیں دنیا کے اس کونے بھیجا تھا؟ کہ جب تمہیں بلایا جائے تو تم بہانے بناؤ؟" انکے لہجے سے سختی عياں تھی۔۔ عیسٰی نے آنکھیں موند کر ماتھے پر ہاتھ پھیرا۔ وہ جانتا تھا کہ اب مزید ابتسام صاحب کا حکم ٹالنا آسان نہیں، مگر اس وقت اس کا نیویارک چھوڑنا بھی ناممکن تھا۔درحقیقت وہ پاکستان سے نہیں،بلکہ خود سے بھاگ رہا تھا۔۔۔ ’’گرینڈ پا ! بس کچھ مہینے اور دے دیں۔ میں جلد واپس آ جاؤں گا۔"لہجے میں بےبسی در آئی تھی۔ "’’تمہیں پتہ بھی ہے کہ تمہاری غیر موجودگی میں یہاں کیا ہو رہا ہے؟ کاروبار صرف ملازموں کے حوالے کر دینے سے نہیں چلتے، عیسٰی! تم نے کہا تھا کہ میں تمھیں تمہارا شوق پورا کرنے دوں ،تمہارے اس شوق کی وجہ سے ہمارے خاندانی بزنس کو کوئی نقصان نہیں ہوگا ۔۔مگر تم ۔۔۔اور یہ صرف کاروبار کی بات نہیں۔ یہ خاندان کی بات ہے۔ تمہیں پاکستان آنا ہوگا، جلد از جلد!" ابتسام صاحب کے آخری جملے میں ایسی قطعیت تھی کہ عیسٰی جان گیا کہ اب انکار کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔ اس نے بمشکل اپنے خیالات کو مجتمع کیا اور دھیمے لہجے میں گویا ہوا۔۔ "ٹھیک ہے گرینڈ پا ، میں جلدی واپسی کے انتظامات کرتا ہوں۔"اس نے بجھے دل سے کہا تھا ۔۔حقیقت تو یہ تھی کہ وہ پاکستان واپس جانا ہی نہیں چاہتا تھا ۔۔وہاں کے لوگ اسے اپنا مذاق اڑاتے محسوس ہوتے تھے۔۔ "جلدی کا مطلب کل یا پرسوں، نہ کہ چھ مہینے بعد!" انھونے تنبیہ انداز میں بات ختم کرتے ہوئے فون رکھ دیا۔ عیسٰی نے موبائل کی تاریک ہوئی اسکرين کو دیکھتے ہوئے ایک گہری سانس لی۔ اس کے لبوں پر ایک ہلکی سی بے بسی بھری مسکراہٹ ابھری۔ "پاکستان..." وہ زیرِ لب بولا۔ "پتہ نہیں اب وہاں کیا حالات ہوں گے۔" کھڑکی سے باہر نظر آتے نیویارک کی چکاچوند ہنوز برقرار تھی، مگر عیسٰی کا دل اب ہزاروں میل دور پاکستان کی گلیوں میں جا چکا تھا۔جہاں شاید کوئی نیا طوفان اس کا منتظر تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاری ہے ۔۔۔ کمینٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظھار لازمی کیجئے گا۔۔
