Dhoop Chaoon Sa Harjai Complete Urdu Novel PDF — Episode no 02
Written by: Huma Qureshi
Genre: Romance
Published: 25/09/2025
7 Views
Episode no 02
میں آیا جہاں ڈریسنگ ٹیبل پر سینکڑوں قسم کے پرفیومز کی کلیکشن موجود تھی۔جن کے شاید وہ برانڈز سے بھی ناواقف تھی۔ ’’سب سے اہم یہ میری رسٹ واچ ہے۔کلائی کی گھڑی کے بغیر تو میں گھر سے قدم باہر بھی نہیں نکالتا تو روز یہ ساری چیزیں نکالنا اب سے تمہاری زمہ داری ہے۔سمجھ رہی ہونا۔‘‘وہ ایسے پورے ڈریسنگ روم میں سے گھماتا واپس کمرے میں آگیا تھا۔جبکہ وہ محض سر ہلا کر رہ گئی۔ ’’چلو آج کے لیے اتنا کافی ہے۔آج میں اپنا ڈریس خود چوز کر رہا ہوں کل سے تم میرے لیے ڈریس سلیکٹ کرو گی۔پھر میں وہی پہنوں گا۔‘‘وہ بھلا کیا کہتی کہ ہر چیز کی کھیپ دیکھ اس کا دماغ ہی گھوم گیا تھا۔ ’’بلکہ ایک کام کریں گے۔ آج میں اپنی ڈریسنگ سے میچ کرتے ڈریسز ،جیولری،سینڈلز سب تمہارے لیے آن لائن آرڈر کردونگا۔نیولی میرڈ کپل۔۔یو نو کپل گولز،سیم سیم پہنے گے۔‘‘وہ ایک آنکھ بلنک کرتا اسے گڑبڑانے پر مجبور کرتا اپنا ڈریس لے کر خود ڈریسنگ روم میں غائب ہوچکا تھا۔جبکہ وہ خالی دماغ کے ساتھ جہاں تھی وہیں رہ گئی تھی۔یہ اچانک بدلاؤ اس کی سمجھ سے باہر تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاری ہے۔۔
