Wabasta Tere Name Say — Episode No 01
Written by: Huma Qureshi
Genre: Romance
Published: 25/01/2026
120 Views
Episode No 01
تھا۔۔یہ دو کمروں کا چھوٹا سا اپارٹمنٹ تھا۔جس میں وہ دونوں ماں بیٹے اپنی زندگی گزار رہے تھے۔بلال انکا اکلوتا بیٹا تھا،شوہر کے انتقال کے بعد انھونے ساری جما پونجی اسکی پڑھائی پر لگا دی تھی۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ’’دیکھو آج تو میں اس سڑو کو منا کر ہی دم لونگی۔۔‘‘ وہ جوش میں بولتی اس کے ساتھ چلنے لگی تھی۔۔ جو آئی ٹی ٹاور کی طرف جا رہا تھا۔ ’’بلال۔۔۔‘‘اس نے روز کی طرح پکارا تھا۔ ’’کیا ہوا؟‘‘اس نے ہنوز سرد لہجے میں پوچھا تھا۔ ’’کچھ خاص نہیں۔سوائے اس کے آج دو مہینے ہو گئے ہیں،لیکن تم مجھ سے دوستی نہیں کر رہے ہو۔۔‘‘اس نے منہ بنایا تھا۔ ’’افف!وہ سر جھٹک گیا۔ ’’اور میری دوستی کرنے سے کیا ہوگا؟‘‘وہ سیڑھیان چڑھ رہے تھے۔ ’’میں نا اپنی دوستوں سے شرط جیت جاؤنگی۔جن کے مطابق ،تم جیسے سڑو سے دوستی کرنا نا ممکن ہے۔‘‘بلال ایک لمحے کو ٹھہر گیا تھا۔اور ایک بھرپور نگاہ اس کے سراپے پر ڈالی،وہ آج پہلی بار اسے یوں غور سے دیکھ رہا تھا۔۔ دراز قد، سولڈر کٹ سیاہ بال، سرمئی روشن آنکھوں پر سایہ فگن دراز پلکیں، اُجلی رنگت،بھرے بھرے گال،اور اُٹھی ہوئی مغرور ناک،بلاشبہ وہ لڑکی ایک نظر میں کسی کو بھی اپنا اسیر کر سکتی تھی۔۔۔ ’’اوکے چلو کرلیتے ہیں تم سے دوستی۔۔لیکن اس کے بعد تو تم میرا پیچھا چھوڑ دوگی نا؟‘‘وہ آئی برو اُٹھائے سوال کر رہا تھا۔۔ ’’تمھیں تنگ کرنا چھوڑ دونگی،مگر کبھی کبھی کی تو اجازت ہے نا۔۔‘‘وہ نا چاہتے ہوئے بھی مسکرا دیا تھا۔۔شاید وہ آج پہلی بار مسکرایا تھا۔۔اور رابی اسے مسکراتا دیکھ کھلکھلا کر ہنس دی تھی۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ To be Continued
