MEIN TEHRA RAHA — EPISODE NO 01
Written by: Huma Qureshi
Genre: Romance
Published: 01/12/2025
12 Views
EPISODE NO 01
از جلد درشہوار کے فرض سے سبکدوش ہوجاؤں۔‘‘وہ ماپ تول کر بولیں تو تابش نے محض سر ہلانے پر اكتفا کیا۔ ’’تم تو تمام تر حقیقت سے واقف ہو۔۔مگر درشہوار تو جھلی ہے بالکل!وہ اس حقیقت سے واقف نہیں ہے۔جس حقیقت سے تم اور میں واقف ہیں۔۔‘‘وہ ایک نظر کمرے پر ڈال کر زرا دھیمی آواز میں بولیں تھیں۔تو وہ سمجھ کر سر ہلا گیا۔ ’’میرے خیال میں اب ہمیں درشہوار کو حقیقت بتا دینی چاہیے۔۔کیونکہ حقیقت سے واقف ہونا اس کا حق ہے۔‘‘تابش بھی اب اس راز کا بوجھ اکیلے اُٹھا تا اب تھک چکا تھا۔زندگی کے اس طویل سفر میں کسی ہمراز کی ضرورت شدت سے محسوس ہوتی تھی۔ ’’بیٹا میں چاہتی ہوں۔۔کہ آپ اس جمعے تک سادگی سے نکاح پڑھا کر درشہوار کو رخصت کروالیں۔۔پھر آپ جیسا بہتر سمجھیں وہی کیجئے گا۔۔‘‘اس قدر جلد بازی پر ایک لمحے کے لئے تو وہ خاموش رہ گیا تھا۔ ’’میں اس نکاح کے لئے بہت پہلے ہی اپنی رضامندی دے چکا ہوں مگر آنٹی وہ بات ۔۔‘‘وہ زرا دھیمی آواز میں پریشانی سے بولا تھا۔ ’’ابھی نہیں بیٹا۔۔وہ جزباتی ہے۔۔بات کو دوسرا رنگ دے دے گی۔اور پھر اتنی بڑی حقیقت ۔۔میں اپنی بیٹی کو مزید دُکھ نہیں دینا چاہتی۔۔آپ شادی کے بعد رسانیت سے آگاہی دے دیجئے گا۔‘‘وہ ماں تھیں ۔۔جو حقیقت سالوں سے پردہ میں رکھ کر اُسے زندگی کی جانب لائیں تھیں۔وہ بھلا کیسے اب موت کا پراونہ تھما دیتیں۔۔ ’’مگر آنٹی اس طرح نکاح سے پہلے حقیقت سے گمراہ رکھنا بھی تو ٹھیک نہیں ہے۔‘‘وہ سنجیدگی سے بولتا عجیب خدشوں کی زد میں تھا۔اس کی فکرمندی جائز بھی تھی۔۔ ’’تمہاری بات بجا ہے بیٹے۔۔ مگر میں جانتی ہوں اپنی بیٹی کو۔بعد میں محبت سے سمجھاؤ گے تو ضرور سمجھ جائے گی۔‘‘وہ سمجھ کر تابع داری سےسر ہلا گیا۔۔ ’’پھر مجھے اجازت دیں۔‘‘ایک گہری سانس بھر کر کوٹ کا بٹن بند کرتا وہ اُٹھ اُٹھ کھڑا ہوا تھا۔ ’’خیریت سے جاؤ بیٹا۔۔۔اب وہ آپ کو بالکل بھی تنگ نہیں کرے گی۔‘‘انہوں نے رسانیت سے ساری بات مکمل کر دی تھی۔جبکہ وہ پر سکون مسکراہٹ لبوں میں سجائے اپنی منزل کی جانج نکل چکا تھا۔زہن پر ایک بوجھ سا تھا جو اب اُترتا محسوس ہوا تھا۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاری ہے۔۔۔۔ سب ناولز یوٹیوب پر دے دیتی ہوں ۔۔اس لئے آپ سب کے بے حد اسرار پر یہ ویب اسپیشل مکمل ایف بی پر پوسٹ ہوگا روز اسی وقت ۔۔مگر مجھے رسپانس چاہیے 🙌🏻
