Intiqam E Janaa Episodic Novel Online Reading — Episode No 03
Written by:
Genre:
Published: 01/02/2026
77 Views
Episode No 03
تھا۔کبھی کام۔۔کبھی ہیلتھ تو کبھی کچھ۔۔سب کو لگا کہ وہ الوینہ کے یوں اتنی جلدی پریگنسسی کو ایکپسٹ نہیں کر سکا۔۔مگر الوینہ اس کی صحت دن با د ن گرتی ہی چلی جا رہی تھی۔۔ شدید اسٹریس کے باعث وہ زیادہ تر سوتی ہی رہتی تھی۔۔ کبیر خان نے تو ایک دن کال کر کہ اپنے داماد کو خوب سنائی تھیں۔یہی کرنا تھا تو رخصتی لی ہی کیوں تھی۔۔مرینہ خان اور ان کے درمیان خوب جھڑپ ہوئی تھی۔۔ رات کا وقت تھا۔سب گھر والے قریبی رشتہ دار کے یہاں شادی کے شہر سے باہر گئے ہوئے تھے،صرف کبیر خان اور وہ دونوں ماں بیٹی ہی گھر پر تھے۔۔۔مرینہ خان بیٹی کے پاس تھیں،جب وہ رات میں اچانک اٹھ کر بیٹھ گئی تھی۔۔۔ ’’ماما۔۔۔‘‘ ’’کیا ہوا میری جان!‘‘انھونے بیٹی کا ماتھا چوما۔ ’’ماما ! یہ بچہ۔۔‘‘ ’’مجھے نہیں معلوم کے یہ۔۔‘‘پھر وہ ماں کو ساری حقیقت سے آشنا کرتی حیرت کی گہرائیوں میں دھکیل گئی تھی۔۔کوئی ان کے گھر میں،انکی بیٹی کے ساتھ یہ سب کر گیا تھا اور وہ سب اتنے بے خبر۔۔۔ مرینہ خان کی کانوں میں اپنی ساری بد عائیں گونج رہی تھیں۔جو انھونے کبیر خان کی اولاد کو دی تھیں۔۔اور آج وہ سب انکی بیٹی کو آ لگی تھیں۔۔۔ ’’یہ۔۔یہ کیا کہہ رہی ہو الوینہ!‘‘ان کی زبان لرکھڑا گئی تھی۔ ’’سچ کہہ رہی ہون ماما۔۔۔مرتسم اسی لئے مجھے چھوڑ کر چلے گئے۔۔کیونکہ یہ سب۔۔۔‘‘اتنا کہہ کر وہ پھپھک پھپھک کر رو پڑی تھی۔
