Intiqam E Janaa Episodic Novel Online Reading — Episode No 02
Written by: Huma Qureshi
Genre: Romance
Published: 01/02/2026
50 Views
Episode No 02
سے دوبارہ رخ پھیر گئی تھی۔ ’’پہلی نہیں مان رہی تو دوسری میں حرج نہیں ہے۔۔‘‘اب وہ گھوم کر سنگھار آئینے سے ٹیک لگائے کھڑا تھا۔ ’’ میرے ساتھ زیادہ فری ہو نے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘وہ زچ ہوئی تھی۔ ’’فری تو میں شادی کے بعد ہی ہونگا،اور تمھارے یہ ناز نخرے بھی دیکھ لونگا۔‘‘اس کے ذومعونیت سے تنبیہ لہجے میں گویا ہوتا وہ روم میں نکل گیا تھا۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گھر میں شادی کی تیاریاں عروج پر تھیں۔ایسے میں سب کچھ ہی بڑی جلدی میں ہو رہا تھا۔الوینہ تو اس جلد بازی کی شادی کی وجہ سے بوکھلائی سی تھی۔۔ وہ آج تھکن کے باعث ڈرائیور کے ساتھ یونیورسٹی سے ذرا جلدی آگئی تھی۔۔اسکی ماں اور چچیاں بازار گئی ہوئیں تھیں۔گھر میں بس بی جان تھیں،جو اپنے روم میں تھیں۔وہ بھی کھانا کھا کر سیدھی روم میں آکر بند ہو گئی تھی۔جبھی ملازمہ اس کے لئے دودھ کا گلاس لے کر آئی تھی۔۔ ’’بی بی جی یہ دودھ پی لیں۔ بیگم صاحبہ نے کہا تھا یاد سے دے دوں۔۔‘‘الوینہ نے پہلے منہ بنایا پھر ماں کی ناراضی یاد کر ایک ہی سانس میں پی گئی تھی۔ ’’ فائزہ باجی۔۔میں ذرا آرام کرنا چاہتی ہوں۔پلیز کسی کو میرے روم میں نہ بھیجئے گا۔‘‘وہ بیڈ پر نیم دراز ہوتی آ نکھیں موند گئی۔۔ تھکن تھی یا کوئی نشہ،کہ وہ کچھ ہی منٹوں میں نیند کی وادیوں میں اُتر گئی تھی۔ کچھ لمحے بعد دروازہ کھلا تھا۔اور کوئی آندر آتا روم آندر سے لاکڈ کر چکا تھا۔ بیڈ کی جانب بڑھتا شخص، الوینہ کے نزدیک بیٹھ کر اس پر جھکا تھا۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاری ہے ۔۔۔
