Ghayal Episodc Novel — Episode No 01
Written by: Huma Qureshi
Genre: Romance
Published: 25/01/2026
905 Views
Episode No 01
کچھ میرے لئے بہت شوکنگ ہے۔آگر پہلے سے پتہ تھا تو شاید میں منٹلی پریپئیر ہوتی۔‘‘وہ سچے دل سے بولی تھی۔یزدان کو بھی اسکا موقف درست لگا تھا۔ ’’یہاں سراسر آپ کے گھر والوں کا قصور ہے۔ویل۔۔ماما سے مل لئے ،اب آپ لوگ جاؤ،ہم بریک فسٹ ساتھ ہی کریں گے۔‘‘وہ اوکے ڈیڈی کہتے کمرے سے باہر نکل گئے تھے۔ ’’آپ بھی ریڈی ہوجائیں۔‘‘اسکا رویہ رات سے یکسر مختلف تھا۔وہ حیران سی اس کی پشت دیکھے گئی تھی،بلا شبہ وہ ایک حسین مرد تھا۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ کھٹکے کی آواز کے ساتھ واشروم سے باہر آیا تھا،جبھی وہ بھی تیزی سے ا ُٹھتی واشروم میں جاکر بند ہوگئی تھی۔جبکہ اس نے کن آنکھیوں سے اس لڑکی کی کارروائی ملاحظہ کی تھی۔۔ وہ شاور لے کر رو م میں واپس آئی تو بالکنی سے اس کی غصہٰ کرنے کی آواز صاف سنائی دے رہی تھیں۔وہ شاید کسی پر خفا ہورہا تھا۔۔تمکنت سہم سی گئی تھی۔ اور تیزی سے ہاتھ چلاتی اپنے بال خشک کر رہی تھی۔۔جبھی وہ روم میں داخل ہوا تھا۔ ’’لڑکی تم ابھی تک تیار نہیں ہوئیں۔جبکہ میں نے تم سے کہا تھا کہ آج سے گھر کی ساری زمہ داریاں تمھارے سر پر ہیں۔‘‘تمکنت نے حیران و پریشانی سے اسے دیکھا تھا،جو پل پل میں روپ بدل رہا تھا۔ ’’گرگٹ کہیں کے۔۔‘‘وہ زیر لب بڑ بڑائی۔یزدان نے خود کو حیرت سے دیکھتی ،پھر زیر لب بڑبڑاتا دیکھ آئی برو اٹھائے۔ ’’آپ نے کچھ کہا ہے کیا؟‘‘وہ استفساریہ گویا ہوا۔۔وہ گڑبڑائی۔۔ ’’نہیں بالکل نہیں۔۔‘‘اس کی تو سٹی بٹی گم ہوگئ تھی۔ ’’گڈ! کوشش بھی مت کرنا کچھ کہنے کی۔‘‘وہ غصےٰ سے بولتا روم سے نکل گیا تھا۔جبکہ وہ اپنا منہ لے کر رہ گئی تھی۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاری ہے ۔۔اگلی قسط کل اسی وقت 1000 لائکس کے بعد پوسٹ ہوجائے گی ❤️
Comments
Leave a Comment
Shagufta Usman
Fri Apr 10 2026
Zabrdust
