Dhoop Chaoon Sa Harjai Complete Urdu Novel PDF — Episode no 49
Written by: Huma Qureshi
Genre: Romance
Published: 17/10/2025
5 Views
Episode no 49
مجھے خوشبو ہی نہیں لگانے دیتے۔آگر اب آپ واپس نہیں آئے ناں تو میں تیز خوشبو لگا کر پورے گھر میں گھوموں گی۔۔پھر ہوتے رہیئے گا ناراض۔۔‘‘ وہ خیالوں میں اِس کی تنبیہ یاد کرتی شکوہ کناں لہجے میں گویا ہوئی۔تبھی زرین ملازمہ کے ساتھ کھانا لے کر روم میں آئی تھیں۔ ’’حیات!‘‘ وہ سپاٹ لہجے میں بولتی قریب آئیں۔ ’’آنٹی افگن آگئے کیا؟‘‘وہ مسکرائی۔۔زرین نے خو ف سے اس کا چہرہ دیکھا تھا۔۔ ’’ حیات کھانا کھا لو۔۔۔افگن نے کہا ہے کہ آگر تم اپنا خیال رکھو گی ،سب کچھ اچھے سے کرو گی تو میں جلد واپس آجاؤنگا۔ورنہ حیات کو کہیے گا میں واپس نہیں آؤنگا۔‘‘اس کی ذہنی حالت دیکھ بلآخر وہ موم ہوہی گئی تھیں۔حیات نے تیزی سے کھانے کی ٹرے کی جانب نظر دوڑائی۔ ’’تو آنٹی میں نیچے ہی آرہی تھی کھانا کھانے۔۔آپ ُاپرلے آئیں۔۔آپ کو پتہ ہے افگن میری اس عادت سے کتنا چڑتے ہیں۔میں انہیں ناراض نہیں کر سکتی۔۔آپ پلیز نیچے چلیں۔‘‘وہ بہت زیادہ روڈ لہجے میں بولی تو زرین اس کی حالت کے پیش نظر ضبط کر گئیں۔۔ ’’اس کی ضرورت نہیں ہے حیات۔۔افگن نے ہی کہا کہ حیات کو کہیں وہ زیادہ سیڑھیاں نہ چڑھا کرے۔۔بس دن میں ایک بار۔‘‘انہونے رسانیت سے سمجھانا چاہا تھا۔ ’’’بس ایک بار!‘‘وہ ذرا بد مزہ ہوئی۔ ’’سوچ لو۔۔۔اب افگن نے کہا ہے تو۔۔‘‘ زرین اپنے طریقے سے ہینڈل کر رہی تھیں۔۔وہ فی الحال ٹراما میں تھی۔۔اور اسُے کوئی اپنا ہی اس صدمے سے نکال سکتا تھا۔۔کم از کم وہ اپنا زرین تو ہر گز نہیں تھیں۔۔۔ ’’اوکے! آپی یہ کھانا آ پ مجھے دے دیں۔۔میں خود کھا لونگی۔۔اور تھوڑی دیر میں یہ برتن نیچے لے جائیے گا۔۔۔آج میں دو بار نیچے گئی تھی۔مینز ایک بار ایکسٹرا۔۔سو۔اب آج نہیں جاؤنگی۔‘‘وہ تیزی سے صوفے کے سامنے ٹیبل پر ٹرے رکھتی کھانا شروع کر چکی تھی۔ملاذمہ نے اس کے تخاطب پر زرین کو دیکھا جو خاموش رهنے کا اشارہ کر گئیں۔مگر پہلا نوالہ منہ میں رکھتے ہی افگن یاد آیا تھا۔۔وہ ہمیشہ ہی اُس کی پلیٹ سے نوالہ اُٹھایا کرتی تھی۔۔ اور وہ بس مسکرا دیتا تھا۔۔گزرا وقت یادکر کیا کچھ یاد نہ آیا تھا۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جارہے ہے۔۔۔
