Dhoop Chaoon Sa Harjai Complete Urdu Novel PDF — Episode no 21
Written by: Huma Qureshi
Genre: Romance
Published: 04/10/2025
4 Views
Episode no 21
آرہی ہے۔۔اُجالا میری بیوی ہے۔۔ اب تمہیں اسی کے ساتھ گزاراکرنا ہوگا۔‘‘وہ اسے آئندہ وقت سے خبردار کر رہا تھا۔ ’’میں یہاں نہیں رہونگی۔۔۔میں چلی جاؤنگی یہاں سے۔۔۔پھر آپ گزارا کرتے رہیے گا اپنی محبت کے ساتھ۔‘‘ وہ ایک جھٹکے سے رُخ پلٹ کر درشتگی سے چنگھاڑتی شیر افگن کو طیش دلا گئی تھی۔ ’’بکواس نہیں کرو حیات۔۔اورایک بات یاد رکھنا۔۔آگر تم نے کبھی ایسی کوئی حرکت کی تو پھر دیکھنا تم۔۔میں تمہارے ساتھ کیا کرتا ہوں۔۔‘‘وہ بھی تنبیہ لہجے میں بولتا باز کرگیا۔۔وہ استہزائیہ مسکرائی۔۔ ’’جو سلوک آپ میرے ساتھ کر چکے ہیں۔۔کیا اس سے بھی زیادہ کچھ بُرا ہوسکتا ہے میرے ساتھ؟‘‘وہ لب بھینچ گیا۔۔ ’’ہمارے درمیان جو بھی اختلافات قائم ہیں حیات۔۔ہم وقت کے ساتھ انہیں بہتر آنداز میں سُلجھا سکتے ہیں۔۔مگر میری ایک بات ہمیشہ یاد رکھنا۔۔آگر تم نے ایسی ویسی کوئی حرکت کی تو میں بخشونگا نہیں تمہیں۔‘‘وہ اس کے آنداز و اطوار دیکھ دل ہی دل میں خوفزد ہوگیا تھا۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاری ہے۔۔۔۔
