Dhoop Chaoon Sa Harjai Complete Urdu Novel PDF — Episode no 19
Written by: Huma Qureshi
Genre: Romance
Published: 03/10/2025
3 Views
Episode no 19
ابا نے جس کھوٹے سے باندھ دیا۔ساری عمر خاموشی سے ساری زیادتیاں برداشت کرلیں۔مگر افف نہ کی۔۔۔مگر آج کل کی نسل توبہ توبہ۔۔"وہ ابھی تک زمانوں کا موازنہ کرنے میں مصروف تھیں۔۔ "چلیں اماں چھوڑیں۔۔ہمیں کیا۔"انہوں نے معاملہ فہمی سے کام لیا تھا۔ "ہاں ہمیں کیا۔۔ویسے تمہارے سُسر مرحوم نے بھی کوئی کم ذیادتیاں نہیں کی ہیں۔میرے ساتھ۔۔۔"اب انہیں اپنا غم یاد اگیا تھا۔ "افف اماں۔۔۔یاد آیا میں اُن کے لئے کافی بنانے آئی تھی۔۔"وہ جلدی سے دامن بچاتیں واک آوٹ کر گئی تھیں۔۔جبکہ پیچھے وہ خود ساختہ بڑبڑا کر رہ گئیں۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رات کی بڑھتی سیاہ تاریکی اُجالا کی قسمت میں مزید سیاہی ملتی قطرہ قطرہ پگھلنے لگی تھی۔ایک ہی دن میں زندگی کا دهارا تبدیل ہوگیا تھا۔اُجالا کی زندگی نے کونسا نیا رخ اختیار کیا تھا۔۔وہ سمجھنے سے انكاری تھی۔۔۔ وہ اس وقت شیرافگن کے کمرے میں موجود تھی۔۔ولیمے کے اختتام کے بعد سے وہ نجانے کہاں غائب ہوگیا تھا۔۔۔اور حیات۔۔۔۔۔۔ حیات کے بارے میں کوندتا خیال اسے شرمندگی کی گہرائیوں میں دھکیل چکا تھا۔۔۔افگن کی سگنت حاصل کرنے کے بعد وہ کتنی کھلی کھلی سی کھلتے گلاب کی سی رنگت لئے ہمیشہ ہنستی مسکراتی رہتی تھی۔۔۔اور آج محفل میں۔۔۔۔کتنا کرب تھا اس کے چہرےپہ۔۔۔۔۔ "کیوں۔۔۔۔۔میرے ساتھ ہی کیوں ہوتا ہے ایسا۔۔۔" ہاتھوں کے ہالے میں چہرہ چھپآتی وہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی تھی۔فرش پر بیٹھی اپنی کم مائیگی پر وہ جتنا ماتم کناں ہوتی وہ کم تھا۔۔۔وہ روتی سسكتی خود کو نوچنے کھوسٹنے لگی تھی۔۔۔اپنے جسم پر لگے نشانات کو وہ مٹا دینا چاہتی تھی۔۔۔جب اپنے ہی وجود سے گھن انے لگی تو وہ وحشت زدہ سی بھاگ کر واش روم میں بند ہوگئی تھی۔۔۔۔ شاور کھولتے ہی ٹھنڈا یخ بستہ پانی بھاری بھرکم جیولری کپڑوں سے ہوتا جسم پر پڑتا جلتے اعصابوں کو پرسکون کر گیا تھا۔۔۔۔وہ آنکھیں میچتی اس قیامت خیز لمحات میں کھونے لگی تھی۔۔۔اس سے قبل کے وہ ازیت کی انتہاؤں کو چھوتی اسے باہر سے شیرافگن اور حیات کی موجودگی کا احساس جاگ اٹھا تھا۔۔افگن مسلسل حیات کو منانے کے جتن کر رہا تھا۔۔۔۔ ہم بے فیض ادیبوں کے ادهورے مصرے اور وہ میر کے دیوان پہ چھایا ہوا شخص خود کشی ،عشق،فنا قتل یا پھر ترک وفا کچھ بھی کرسکتا ہے جذبات میں آیا ہوا شخص ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاری ہے۔۔
