Dhoop Chaoon Sa Harjai Complete Urdu Novel PDF — Episode no 16
Written by: Huma Qureshi
Genre: Romance
Published: 02/10/2025
3 Views
Episode no 16
انداز میں بولی تھی۔۔ "نہیں امّاں جان باہر نکالیں اِس لڑکی کو یہاں سے۔۔"وہ عابثہ کا کندھا تھام کر پیچھے دھکیلتیں زور سے چلائی تھیں۔۔۔ "نانی میں نے کچھ نہیں کیا۔۔۔"وہ فردوس بیگم کو خاموش دیکھ زور سے چلائی تھی۔جو حقیقت سے بخوبی واقف ہونے کے باوجود صرف بیٹے اور پوتے کی محبّت میں خاموش تھیں۔۔ "چپ کرو بد بخت اور نکلو اس گھر سے۔۔"اس بار حمدا ن صاحب بھی دهاڑے تھے۔آخر اس وقت کٹہرے میں ان کا بیٹا تھا وہ کیونکر اپنی اولاد کو کسی کی نظروں میں مشکوک کرتے۔۔ خود کو گرنے سے بچاتی عابثہ شاہ ویز کا مسکراتا چہرہ دیکھ بهپر گئی تھی۔جبھی ایک جھٹکے سے کھڑی ہوئی تھی۔باغی اور نڈر وہ پہلے ہی تھی۔اب تو سارے لحاظ بھی بالائے طاق رکھ ڈالے تھے۔۔ "جاؤنگی اس گھر سے ضرور جاؤنگی۔۔مگر اس خبیث کو جان سے مارنے کے بعد۔۔تاکہ مجھے زندگی سے کوئی شکوہ نہ رہے کہ میرے ساتھ زبردستی کرنے والا کھلے عام گھوم رہا ہے۔۔۔اگر بربادی میرا مقدر ہے تو پھر ٹھیک ہے۔۔آپ سب کی عزت بھی خاک میں ملادونگی۔۔اب نہ جیونگی نہ آپ سب کو سکون سے جینے دونگی۔۔۔اپنے ساتھ ہوئی ایک ایک زیادتی کا بدلہ لونگی فردوس بیگم۔۔۔۔۔۔"شدید طیش کے عالم میں وہ شاہ ويز پر جھپٹتی اس کی گردن دبوچ چکی تھی۔۔آنکھوں کے سامنے محرومیوں سے بھرا پورا بچپن گھوم گیا تھا۔مگر آج اس کی کردار کشی کی گئی تھی۔۔اب وہ اپے سے باہر ہوگئی تھی۔۔۔سب ہی گھبرا کراگے بڑھتے شاہ ويز کی گردن آزاد کروانا چاہ رہےتھے۔جو وہ نازک سی لڑکی پوری قوت سے جکڑے کھڑی تھی۔اتنی ہمّت نجانے کہاں سے آئی تھی۔۔۔مگر لاکھ پیچھے کرنے کے باوجود وہ شاہويز کی گردن لہو لہان کرتی پیچھے ہوئی۔جو بری طرح کھانس رہا تھا۔۔ابھی وہ مزید کچھ سمجھتی یا ایک بار پھر حملہ آور ہوتی فردوس بیگم کا زناٹے دار تھپڑ اس کا کان سُن کر گیا تھا۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاری ہے۔۔
