Yeh Ishq tum na karna ( Episodic Novel ) — Episode No 03
Written by: Huma Qureshi
Genre: Thriller
Published: 25/10/2025
575 Views
Episode No 03
گھر سے۔۔‘‘وہ غصےٰ سے بولیں۔ ’’اللہ کا خوف کریں۔۔کچھ رحم کریں مجھ پر۔۔‘‘وہ آنسوؤں سے لبریز آواز میں بولی تھی۔۔ ’’ میڈم! باہر ایک گاڑی آئی ہے۔۔۔ چھوٹی بی بی کے حوالے سے۔۔‘‘وہ موبائل پر موصول ہوتے پیغام سے سمجھ گئیں تھیں کہ یہ کس کی گاڑی تھی۔۔ ’’چلو نکلو۔۔۔‘‘ ’’بابا مجھے بچائیں۔۔۔باباآپ کو اللہ کا واسطہ ہے۔۔میں بیٹی ہوں آپ کی۔۔‘‘وہ وہیں سے چلا رہی تھی۔۔مگر اس گھر میں کسی کے بھی کان پر جوں تک نہیں رینگی تھی۔۔اور انھونے گھسیٹ کر لے جاتے اس گاڑی میں دھکا دے دیا تھا۔۔جہاں سے اسکی بدقسمتی کا آغاز ہوا تھا۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ’’یوسف۔۔‘‘ وہ موبائل ہاتھ میں پکڑے مصروف سا ڈسکو میں موجود تھا۔۔ ’’ہمم!‘‘یہ اسکا دوست ولید تھا۔۔ ’’ چل یار! اٹھ جا! یہی دن ہوتے ہیں انجوائمنٹ کے۔۔‘‘ یوسف نے ہاتھ جھٹکا۔۔ ’’میں تیری وجہ سے یہاں آجاتا ہوں اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس خرافات میں بھی پڑونگا۔۔‘‘وہ ناگوار لہجے میں بولا تھا۔ ’’ابے بھئی!سارے نیک انسان مجھے ہی ملے ہیں۔۔خیر آج میری نائٹ کا تو بہت زبردست انتظام ہے۔۔تو بتا تیرا بھی کرا دوں؟‘‘وہ ذومعنی لہجے میں پوچھ رہا تھا۔ ’’ دفعہ ہو یار!‘‘وہ غصےٰ سے بولا تو وہ بے باکی سے مسکراتا ہوا کاؤنٹر کی طرف بڑھا تھا۔۔اور ساتھ ہی اسے کچھ ہدایات دی تھیں۔۔۔ ’’وہ یونہی مصروف سا بیٹھا اس لڑکی کے بارے میں سو چ رہا تھا۔جسے اس نے کل اپنے نکاح میں لیا تھا۔نجانے کیوں عجیب سی گھبراہٹ ہورہی تھی۔۔جبھی ویٹر کی آواز پر وہ بری طرح سے چونکا تھا۔۔ ’’ سر یہ آپ کے لئے؟‘‘وہ سوفٹ ڈرنک اس کی جانب بڑھائے کھڑا تھا۔۔ ’’یہ؟‘‘اس نے سوالیہ نگاہوں سے دیکھا۔۔ ’’آپ کے دوست نے کہا ہے دینے کو۔۔‘‘وہ سر نفی میں ہلاتا ڈرنک اٹھا کر اپنی ہی سوچوں میں گم،لبوں سے لگاتا،ایک ہی سانس میں پوری پی گیا تھا۔۔اسے ذرا عجیب سا ذائقہ ملا تھا۔۔مگر وہ اپنی سو چوں میں اس قدر محو تھا کہ دھیان ہی نہیں دے سکا۔۔۔ نگاہوں کے سامنے لائبہ کا روتا سسکتا چہرہ گھوم رہا تھا۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاری ہے۔۔۔
