Wabasta Tere Name Say — Episode No 03
Written by: Huma Qureshi
Genre: Romance
Published: 27/01/2026
56 Views
Episode No 03
باپ کو کوئی دکھ بھی نہیں دینا چاہتی۔۔‘‘وہ کترائے لہجے میں گویا ہوئی تھی۔ ’’تو کیا آپ ساری زندگی میرے ساتھ بغیر نکاح کے رہنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟‘‘وہ لفظ چبا چبا کر بولا تھا۔ ’’نہ۔۔۔نہیں۔۔میں چاہتی ہوں کہ بس ایک بار بلال کو ڈھونڈ لیں۔۔میں اس سے طلاق لینا چاہتی ہوں۔۔اس نکاح سے آزاد ہونا چاہتی ہوں۔۔پھر جو آپ کا فیصلہ۔۔‘‘وہ سر جھکا کر بولی تو حنان سر ہاتھوں میں گرا کر بیٹھ گیا تھا۔۔ ’’ٹھیک ہے۔۔مگر جب تک یہ سب مسلہ حل نہیں ہوجاتا۔۔تو ہمیں گھر والوں کے سامنے میاں بیوی بن کر ہی رہنا ہوگا۔۔ مگر اس کمرے میں آپ اپنی حدود میں رہئے گا۔۔میں اسٹڈی میں جا رہاہوں۔۔آپ سکون سے سو سکتی ہیں۔۔‘‘ وہ روکھے لہجے میں بولتا اسٹڈی میں جاکر بند ہوگیا تھا۔۔باہر بیٹھی لڑکی،کوئی غیر نہین بلکہ اسکے چچا کی بیٹی تھی۔۔اس کمرے سے باہر بات نکلنے کا مطلب یہ تھا کہ یہ بات پوری بردری میں پھیل جاتی۔۔اور اسکا چچا کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہتا۔۔اور کم از کم وہ اپنے چچا کویوں مرتا ہوا نہیں دیکھ سکتا تھا۔۔۔ پیچھے بیٹھی رابیل مسلسل روتی سسکتی،اب باقی کی تمام جیولری اتار رہی تھی۔ ’’کاش کہ میں نے تم جیسے بے ہودہ سخص نکاح ہی نہ کیا ہوتا۔۔۔کاش میں نے تم جیسے بزدل مرد سے شادی ہی نہ کی ہوتی۔۔‘‘وہ خود ساختہ طور پر خود ہی بڑبڑائے جا رہی تھی۔۔جبکہ اسٹڈی میں خود کو بند کئے بیٹھا حنان، طیش میں پاگل ہوتا سیگریٹ پر سیگریٹ پھونک رہا تھا۔۔۔ جاری ہے۔۔۔
