Meri Hasratein Tamam Kar By Huma Qureshi Novels EBOOK by Huma Qureshi
Written by: Huma Qureshi
Genre: Romance
Published: 05/06/2025
90 Views
Summary
Novel Summary
#یہ_کہانی_ہے_ہالہ_انصاری_کی،یہ کہانی ہے حیدر درانی کی،یہ کہانی ہے زویا درانی کی،یہ کہانی ہے شرجیل احمد کی۔۔یہ کہانی ہے محبت کے نام پر دھوکہ کھانے والوں کی۔۔جہاں ہر کردار اپنی کہانی کا ہیرو ہے۔۔مگر کسی دوسرے کی زندگی میں وہ ولن کا سا کردار ادا کر رہاہے۔
’#حیدر_درانی
’’اپنے ماں باپ کا لاڈلا فرمابردار بیٹا۔۔جو اکسفوڑد سے اپنی تعلیم مکمل کر کے واپس پاکستان آتا ہے صرف فریال انصاری کی خاطر جیسے وہ کچھ سالوں سے نہیں بلکہ بچپن سے محبت کرتا تھا۔۔مگر لندن کی آزاد زندگی کی ایک تاریک رات میں اس سے ایک غلطی سر زد ہوجاتی ہے۔۔جو اس کی محبت سے ایسے میلو دور کردیتی ہے۔۔کیا اس کی بے پناہ محبت فریال انصاری کو حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی۔۔یا عمر بھر کے لئے بن جائے گا پچھتاؤا اس کا مقدر۔۔۔۔۔
#ہالہ_انصاری
ایک زندہ دل ،آزاد خیال اپنے ماں باپ کی اکلوتی لاڈلی بیٹی۔۔زویا درانی اس کی بچپن کی دوست ،دکھ سکھ کی ساتھی وہ دونوں ایک قلب اور دو جان ،دونوں کی دوستی مثالی دوستی تھی۔۔مگر اس دوستی میں دراڑ ڈال دیتی ہے دونوں کو بیک وقت ہوئی ایک ہی شخص سے محبت۔۔زاویار فاورقی نام کا کانٹا دونوں کے دلوں میں میلو کی دوریاں قائم کر دیتا ہے۔۔کیا ہالہ دوستی کی خاطر اپنی محبت کو قربان کر دے گی یا پھر دونوں کی لازوال دوستی کر لے گی پوری اپنی عمر۔۔۔
#شرجیل_احمد
پاکستان کا ایک بلنئیر بزنس ٹائیکون ،اکھڑ مزاج ،انیمل لور، اپنے ماں باپ کا اکلوتا جس کے حصول کے لئے مالا فیاض جنون کی حد تک پاگل تھی۔۔مگر شرجیل احمد کا پتھر سا دل ایک دیوانی کی سی لڑکی کےحصول کے لیے پاگل سا ہوجاتا ہے۔کیا مالا فیاض اپنی محبت کو کسی اور کا ہونے دے گی۔۔یا پھر انتقام کی آگ میں اپنے ساتھ ساتھ تباہ کر ڈالے گی بہت سی زندگیاں؟؟
#زویا_درانی
زویا درانی کی بے غرض دوستی کے لئے اپنی محبت تک سے دستبردار ہونے کے لیے تیار۔۔۔مگر وقت کے چکر میں گھری وہ چاہ کر بھی ہالہ کو اس کھائی میں گرنے سے نہیں بچاپاتی جس کا گڑھا اس نے خود اپنی دوست کے لئے کھودا تھا۔۔
#زاویار_فاروقی
پاکستان کا ایک نیا اُبھرتا ہوا سنگر جس کا ایک وائرل سانگ ایسے شہرت کی بلندیوں پر لے جاتا ہے۔مگر وہ پاگل سا تھا اپنی یونیورسٹی فیلو زویا درانی کے عشق میں۔۔مگر یہاں دو دوستوں کی جنگ میں اس کی محبت بری طرح سے شکست کھاتی ہے۔۔کیا زاویار کا عشق،تکمیل کی منزلیں طے کر پائے گا؟؟
#مالا_فیاض_ہمدانی
بن ماں کی ہمدانی صاحب کی اکلوتی مغرور اولاد،جیسے عشق تھا شرجیل احمد سے۔۔مگر وہ کسی اور کی محبت میں گرفتار تھا۔۔مالا فیاض جس کے حصول کے لئے ایک دنیا دیوانی تھی۔۔اپنی اس محبت کی اس ناقدری پر وہ جنونی سی ہوگئی تھی۔۔اس تزلیل نے اس میں انتقام کی چنگاری بھڑکا دی تھی۔ جس نے تباہ کر دیا تھا بہت سی زندگیوں کو۔۔۔۔۔
#فلورا
حیدر کی کرئسچن کلاس فیلو۔۔جس کا دل ایشیا کے مشرقی مرد کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔۔وہ ایسے پانے کے لئے اس حد تک پاگل تھی کہ اپنا گھر خاندان،مذہب،اپنا پہناؤا حتیٰ کہ اپنے ماں باپ تک کو چھوڑ کر پاکستان میں رہنے کے لئے راضی ہوجاتی ہے۔۔حیدر کبھی ایسے کوئی امید نہ دلاتا اگر اس کے پاس حیدر کی کمزوری نہ ہوتی۔وہ ایسے بلیک میل کر کہ اپنی بات منوالیتی ہے۔۔کیا حیدر واقعی اپنے قول کا سچا نکلے گا۔یا بن جائے گا اپنی محبت کی خاظر خود غرض۔۔۔۔
’’اگر آپ لازوال عشق اور بے پناہ محبت و قربانی کی یہ انوکھی سی داستان پڑھنا چاہتے ہیں اور جاننا چاہتا ہیں کہ انتقام کی آگ میں جلتے کرداروں نے کیسے کسی دوسرے کی زندگی جہنم بنا دی تھی ۔۔اور کہاں عشق اپنی معراج کو پالے گا۔۔جہاں ملیں گے چونکا دینے والے حیرت انگیز اکشافات،سسپینس،مسٹری،پلاٹ ٹوئسٹ،رومینس ،اور بھی بہت کچھ ،توہر گز بھی پڑھنا نہ بھولیئے گا ۔
#میری_حسرتيں_تمام_کر
#رائٹر_ہما_قریشی
Author's Note
السلام علیکم! یہ ای بک ناول صڑف ای بک میں دستیاب ہے۔۔اس کے علاوہ یہ ناول کسی ویب سائٹ یا چینل پر موجود نہیں ہے۔۔ ای بک پرچیز کرنے کے لئے آپ ہما قریشی ناولز فیس بک پیگ پر رابتہ کر سکتے ہیں۔۔ شکر یہ ہما قریشی
Comments
Leave a Comment
Eeshal
Sun Jan 04 2026
Need full novel

